بلاول بھٹو کی بھانجے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول نے تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا ہے۔

اس سے قبل بختاور بھٹو نے پہلی بار اپنے بیٹے کےساتھ بنائی گئی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی ۔

میرحاکم کی پہلی تصویر3 نومبرکوشیئرکی گئی تھی جو پیدائش کے ایک ہفتے بعد 17 اکتوبرکو کھینچی گئی تھی۔

محود چوہدری اوربختاور کے بچے کی پیدائش دبئی میں قبل از وقت ہوئی تھی، 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زدہ کردیا ‘۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

Bilwal Bhutto Zardari

MEHMOOD CHOUDHRY

MIR HAKIM

Tabool ads will show in this div