نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم

فلم کو دنیا بھرمیں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائدگھنٹےدیکھاگیا

ڈوین جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈوٹ کی اداکاری میں بننے والی فلم ’ریڈ نوٹس‘ دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکشن فلم ’ریڈ نوٹس‘ کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم ’برڈ باکس‘ کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

پچھلے ہفتے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ نوٹس نے اپنے افتتاحی دن پر ہی سب سے زبردست آغاز کیا، ریڈ نوٹس کے سامعین کا اسکور 92 فیصد ہے۔

RED NOTICE

Tabool ads will show in this div