لاہور:ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون جاں بحق

خاتون اچھرہ بازار بیٹی کی شادی کی شاپنگ کیلئےگئی تھیں

لاہورمیں بیٹی کی شادی کی شاپنگ کرنےآئی خاتون ٹرانسفارمر گرنے سےجاں بحق جبکہ ان کی بيٹی شديد زخمی ہوگئی۔

ملتان روڈ پرواقع نیوٹاون کی رہائشی 38 سالہ صبا علی اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنی بیٹی کی شادی کےکپڑے خریدنے اچھرہ بازار گئی ہوئی تھیں۔

وہ کپڑے کی ایک دکان پر کھڑی ہوئی تھیں کہ ان پر اچانک بجلی کا ٹرانسفارمر گرگيا جس وہ اور ان کی بیٹی ماہ نورزخمی ہوگئيں۔

دونوں زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کيا گيا ليکن صبا علی جان بر نہ ہوسکیں۔ پولیس نےضروری کارروائی کےبعد لاش کوورثا کےحوالے کردیا ہے۔

اہل علاقہ نے اس حاددثے  کو لیسکو کی نااہلی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ نٹ بولٹ ڈھیلے ہوجانے کے باعث ٹرانسفارمر نیچے آ گرا۔ علاقے کی بجلی بھی ٹرانسفارمر گرنے کے بعد منقطع ہوگئی تھی۔

PUNJAB POLICE

Transformer fell

Tabool ads will show in this div