موسم سرما کے پھل کھانے سے قوتِ مدافعت بڑھتی ہے

مصروف معمول میں بھی فٹ رہا جاتا ہے
Dec 01, 2021

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم سرما کے پھل کھانے سے قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے اور مصروف معمول میں بھی فٹ رہا جاتا ہے۔

موسم سرما میں انار کا ذکر نہ ہو تو يہ ممکن نہيں ہے۔اسے صحت کا ضامن سپر فوڈ اور جنتی پھل مانا جاتا ہے۔اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات سے مالا مال انارمدافعتی نظام سے متعلق عوارض آرتھرائٹس اور آسٹروتھرائٹس میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی مفید تصور کیا جاتا ہے۔اس کا بلا ناغہ استعمال پھیپھڑوں، چھاتی کے سرطان ،امراض قلب، الزائمر، ذیابیطس ،موٹاپے اورجوڑوں کی سوزش کے لیے مفید ہے۔

Pomegranate

مالٹا،کینو،فروٹر کو پاکستان ميں عام طور پر کينو کہا جاتا ہے۔یہ پھل صوبہ پنجاب ميں سب سے زيادہ حاصل ہوتا ہے۔پاکستان کا شمار مالٹے اور کینو پیدا کرنے والے چھٹے بڑے ملک کے طور پر ہوتا ہے ۔اس کا جوس پی کر دن بھر تروتازہ اور متحرک رہتے ہيں۔

ڈاکٹرز نے کہنا ہے کہ سیب کھانے سے پیکٹن،فائبر، وٹامن سی اور کے سے بھرپور غذایت ملتی ہے۔ سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔

پپیتا وٹامن سی،پوٹاشیم، میگنیز، فولیٹ سے بھرپور پھل ہے۔اس ميں موجود اينٹی انفليمينٹری کو اپين کہتے ہيں اور یہ نظام انہضام کو فعال رکھتا ہے۔

ٹماٹرسے مشابہ جاپانی پھل املوک سرديوں کی خاص سوغات تصورکيا جاتا ہے۔املوک سردی کے عام انفیکشن کھانسی، نزلہ سمیت دمہ ،ہائپر ٹینشن، ذیابطیس ،کینسر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی متعدد بیماریوں کے خلاف ڈھال کا کام کرتا ہے۔

ناشپاتی میں اينٹی آکسيڈنٹ اور اينٹی انفليمينٹری خصوصيات پائی جاتی ہيں جوآنتوں کيليے بے حد فائدہ مند ہے۔

کیوی کے پھل کا ايک کپ دن بھر ميں وٹامن سی کی تجويز کردہ مقدار کی 273 فيصد ضروريات پوری کرتا ہے اور سردی کے وائرل انفيکشن کے خلاف مزاحمت کا کام کرتا ہے۔

زرد اور سرخ انگوروٹامن اے کا بھرپور خزانہ ہے۔ايروماتھراپی کيليے انگور کا تيل صديوں سے جادوئی تاثير کا حامل ہے۔انگور کھانے والے امراض قلب،ذيابيطس، کينسر، درد اور الرجی کے امراض سے دور رہتے ہيں۔

Tabool ads will show in this div