عاصم اظہرکی نئی میوزک ویڈیومیں کون جلوہ گرہوگا؟

یہ عاصم کی پہلی میوزک البم کاپہلاگانا ہے

صبا قمراوراداکاروٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ، عاصم اظہر کی پہلی میوزک البم کے پہلے گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

انسٹاگرام پرپوسٹ میں گانے کی پہلی جھلک شیئرکرنے والے عاصم اظہر نے کیپشن میں لکھا، ' خواتین و حضرات، مجھے اس لمحے کا طویل عرصے سے انتظار تھا اور آخر کار وہ آگیا۔ میری پہلی البم کا پہلا گانا جلد ریلیزہورہا ہے '۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں فہد مصطفیٰ اور صبا قمر کو بھی ٹیگ کیا جو اس گانے کی میوزک ویڈیو کا حصہ ہیں۔

مختصرجھلک کے آغازمیں ہی 'آنکھیں بند کریں اور محبت میں کھوجائیں' کے پیغام کے ساتھ صبا اورفہد کے شاٹس یہ ظاہر کرتے ہیں کہ عاصم مداحوں کے رومانوی میوزک ویڈیو لارہے ہیں جس کا اختتام ہوسکتا ہے کہ غمگین ہو۔

صبا قمر، صحیفہ جبار خٹک ، موسیقارطلال قریشی ، یاسرجسوال، اداکارہارون شاہد اورماڈل نادیہ حسین سمیت دیگرسیلیبرٹیز نےعاصم اظہر کی پوسٹ کو پسنمد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صبا قمر نے بھی میوزک ویڈیو کی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ’کبھی میں،کبھی تم‘ جلد آرہا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے بھی عاصم کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’عاصم اظہر کے مداحوں کے لیے محبت کے ساتھ‘۔

سال 2013 میں موسیقی کے سفرکا آغاز کرنے والے عاصم کو 2016 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے صحیح معنوں میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

اس سے قبل ستمبر 2021 میں میوزک انڈسٹری میں 8 سال مکمل کرنے والے عاصم نے یادگار لمحات کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یقین نہیں آرہا 8 سال ہوگئے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو ۔

مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاصم نے وعدہ کیا تھا کہ جب تک لوگ پسند کریں گے، وہ انہیں اسی طرح محظوظ کرتے رہیں گے۔

SABA QAMAR

Fahad Mustafa

Tabool ads will show in this div