Technology

سام سانگ گلیکسی ایس21 ایف ای کی تصاویر سامنے آگئیں

اسمارٹ فون جنوری2022 میں متعارف ہوگا
Dec 01, 2021
فوٹو: گز چائنا
فوٹو: گز چائنا
[caption id="attachment_2450383" align="alignnone" width="800"]Samsung Galaxy S21 فوٹو: گز چائنا[/caption]

جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سانگ کے گلیکسی ایس21 ایف ای کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

چینی ویب سائٹ گز چائنا کے مطابق اسمارٹ فون جنوری 2022 میں متعارف کروایا جائے گا۔

اسمارٹ فون کے متعارف ہونے سے قبل تصاویر سامنے آنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس فون کا ڈیزائن کیسا ہوگا۔

ون فیوچر نے گلیکسی ایس21 ایف ای کے ہائی ریزولوشن رینڈرز شیئر کیے ہیں جس میں اسمارٹ فون کو چار مختلف رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہےہے، جس میں کالا، سفید، سبز اور گلابی رنگ شامل ہے۔ ممکن ہے کہ دوسرے رنگ بھی متعارف کرانے کے بعد سامنے آئیں۔

پاکستان میں اس اسمارٹ فون کی ممکنہ قیمت ایک لاکھ 10ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

اسمارٹ فون کی ممکنہ خصوصیات

گلیکسی ایس21 ایف ای میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی کی میموری دیے جانے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ 6جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری بھی دی جا سکتی ہے۔

یہ ماڈلز جرمنی میں 649 یورو اور 699 یورو میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

اسمارٹ فون میں اینڈروئیڈ ورژن 11 یا 12 او ایس جبکہ پروسیسنگ چپ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 5جی دیے جانے کا امکان ہے۔

اس میں ٹرپل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 12 میگا پکسل کے دو جبکہ ایک 8 میگا پکسل شامل ہوگا۔ اسکا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہوگا۔

فون کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ کی حامل ہوگی جس کی فاسٹ چارنگ 25 میگا واٹ ہوسکتی ہے۔

GALAXY S21 FE