کراچی: تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری،غیرقانونی ہوٹل مسمار

کارروائیاں سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہیں

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر دکانیں اور ہوٹل مسمار کردیئے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے بدھ یکم دسمبر کو شہر کے 2 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ضلع وسطی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور ضلع شرقی میں گرومندر چورنگی لسبیلہ چورنگی پر کیا گیا۔

آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینیر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔ آپریشن میں دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے، سیڑھیوں، دیواروں، سن شیڈ کو مسمار کیا گیا، جب کہ مختلف اقسام کی تجاوزات جیسے کیبن ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، تخت لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا گیا۔

اس موقع پر بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، رینجرز، اینٹی اینکروچمنٹ، پولیس، سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div