اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی قیمت میں اضافہ
PSX-Pakistan-Stock-Exchange-KSE-Online فوٹو: آن لائن

کاروباری دن کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 11 بج کر 13 منٹ پر 45 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

تجزیہ کار رضا جعفری کے مطابق گزشتہ روز مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ریٹنگ میں تنزلی کر دی جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ میں داخل ہوئی جس کے باعث گزشتہ بڑی تعداد میں حصص فروخت ہوئے لیکن ڈیماند کم ہونے کی وجہ سے منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

رضا جعفری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت میں ایک ہفتے میں 30 ڈالر کی کمی آئی ہے اور فی ٹن کوئلہ 120 ڈالر کا ہوچکا ہے جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خرید میں اضافہ ہوا ہے جس کے زیر اثر اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

سیمنٹ سیکٹر کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا جس میں چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شئیر کی قیمت 6 روپے اضافے کے ساتھ 154 روپے، اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے شئیر کی قیمت 5.67 اضافے کے ساتھ 135 روپے فی شئیر فروخت ہ ورہا ہے۔ سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شئیر کی قیمت 86 روپے کمی کے ساتھ 1 ہزار 64 روپے اور گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے شئیر میں 42 روپے کمی کے ساتھ 520 روپے فی شئیر رہی۔

تجزیہ کار فیضان احمد کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ فرنٹیر مارکیٹ میں داخل ہوئی اور ایمرجنگ مارکیٹ کے اسٹاک کی فروخت کا پریشر تھا جس کے باعث مندی کا رجحان تھا لیکن دسمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری آئے گی کیونکہ کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی جس کے باعث اسٹاک انڈیکس میں کمی ہو۔

PSX

Tabool ads will show in this div