پاکستان میں صرف کراچی میں اُگایا جانے والا لذیذ پھل

پھل کواردومیں شریفہ جبکہ سندھی میں سیتا پھل اورانگریزی میں کسٹرڈ ایپل کہتے ہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Karachi-ka-Phal-Khi-Pkg-FOR-N.D-Q.C-DONE-30-11-Hasan.mp4"][/video]

پاکستان میں ہرطرح کے موسمی پھل دستیاب ہوتے ہیں۔کہیں کا آم مشہور ہے تو کہیں کا سیب اور کہیں کے کیلے ذائقے دار ہوتے ہیں۔  تاہم ایک پھل ایسا ہے جو صرف کراچی میں پیدا ہوتا ہے اور بہت مزے دار ہوتا ہے۔

سبز رنگ کا یہ چھوٹا سا پھل کراچی کی سوغات ہے اور اس کو شریفہ کہتے ہیں۔ منفرد شکل وصورت کے حامل اس پھل کواردومیں شریفہ جبکہ سندھی میں سیتا پھل اور انگریزی میں کسٹرڈ ایپل کہتے ہیں۔

ملیرمیمن گوٹھ میں شریفےکے 70 سے باغات ہیں جہاں سےپاکستان بھر میں یہ پھیل بھیجا جاتا ہے۔ کراچی کا معتدل موسم ہی اس نرم و نازک پھل کیلئے موزوں ہے۔

شریفےکی پیداوار اس کی دیکھ بھال سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ایک پیڑ اگر ایک سال میں 1000 شریفے پیدا کرتا ہے تو دوسرے برس يہ تعداد 300 تک محدود ہوسکتی ہے۔ کاشت کاروں کے مطابق اس کی بڑی وجہ اس کی حساسیت ہے۔

شریفے کے درخت کی خوبی یہ ہے کہ دیگر پھلوں کےدرختوں کے مقابلے میں اسے پانی وافرمقدار میں نہیں درکار ہوتا ہے۔ شریفہ کا درخت تیز گرمی  برادشت کرلیتا ہے مگر شدت کی سردی میں یہ مرجھا جاتا ہے اور سوکھ کر مرجاتا ہے۔یہ پھل جتنا ذائقے میں لذیذ ہوتا ہے،اتنا ہی صحت کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔

پنجاب اوربلوچستان ميں بھی  شریفہ کاشت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن موسموں کی شدت کےباعث کامياب نہيں ہوسکی۔شريفے کے درختوں پر پھول تو آگئے مگر پھل نہیں۔یہ پھل کراچی سےلاہور،ملتان،اسلام آبادسميت دیگرشہروں میں سپلائی کيا جاتاہے۔

پيداوارمحدودہونے کی وجہ سے شريفہ نہ صرف مہنگا ہوتا ہے بلکہ تول کےبجائےدرجن کےحساب سے فروخت کيا جاتاہے۔ بظاہرکھردرا نظرآنےوالا شريفہ اندرسےانتہائی نرم اورشيريں ہوتاہے۔طبی ماہرين شریفے کو انسانی صحت کیلئے جادوئی پھل قراردیتےہیں۔

کاشتکاروں کاکہنا ہےکہ کچھ سال پہلے تک پاکستان کا شریفہ مشرقی وسطی میں برآمد ہوتا تھامگر بھارت  شریفے کی کاشت اور ایکسپورٹ میں سب سے آگے ہے۔ اس لیے پاکستانی شریفےکی ایکسپورٹ اب برائےنام بھی نہیں رہی ہے۔

CUSTURD APPLE

Tabool ads will show in this div