شوہرکو زبردستی راکھی بندھوانے پر نوبیاہتا دلہن نےجان دیدی

ٹنڈوالہیار کےلڑکا لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی
Nov 30, 2021

KAGHAN, MURDER, KP, کاغان، قتل

ٹنڈو الہیار میں پسند کی شادی کرنے والی دلہن کی 10 روز میں ہی علیحدگی کروانے اور لڑکے کو اس کا بھائی بنانے پر دل گرفتہ ہوکر لڑکی نے اپنی جان دے دی۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو الہیار ميں مذکورہ لڑکی نے 8 نومبر کو پسند کی شادی کی جس سے اس کے گھر والے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے لڑکی کو اپنے شریک حیات کو راکھی باندھنے پر مجبور کیا اور اس کی طلاق کروادی۔ اس صورتحال سے دلگیر ہو کر لڑکی نے 20 نومبر کو خود اپنی جان لے لی۔

متعلقہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکی پر دباؤ ڈال کر دونوں کو بہن بھائی بنوادیا گیا جس پر مجبور ہوکر لڑکے نے اسے طلاق دے دی اور یہ بات لڑکی کی خودکشی کی وجہ بنی۔

لڑکی کے چچا نے سماء کو بتایا کہ لڑکی کی ماں سے لڑائی ہوئی جس پر اس نے وہ سنگين قدم اٹھايا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئے جن کے تحت گھر والوں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کیے گئے جو لڑکی کی موت کا سبب بنے۔

ميٹرک کی طالبہ نے تقریباً اپنی ہی عمر کے لڑکے سے 8 نومبر کوحیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے انکوائری رپورٹ سیشن کورٹ ٹنڈو الہ یار میں جمع کروادی۔ کيس پر 2 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

TANDO ALLAHYAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div