دورہ امریکاکیسارہا،وزیراعظم آج کابینہ کواعتمادمیں لیں گے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میزائل حملے تھمیں گے یا نہیں اور دورہ امریکا میں کیا کھویا کیا پایا، وزیراعظم آج وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

امریکی صدر براک اوباما اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپسی پر آج وزیراعظم نوازشریف کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد اہم امور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اراکین کابینہ کو امریکا کے دورے کی تفصیلات اور کامیابیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اس دوران کراچی آپریشن اور کالعدم طالبان سے مذاکرات پر بھی گفت گو کی جائے گی۔ اقتصادی صورت حال اور توانائی بحران بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کے بعد وزیراعظم نے دورہ امریکا پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

آج

games

spy

Tabool ads will show in this div