بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر دیکھیں

فلم ’83‘ کو 24 دسمبر کوسنیما گھروں میں ریلیزکیا جائیگا

بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

فلم ’83‘جس میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ٓ

Deepika padukone

Ranveer Singh

KAPIL DEV

film 83

Tabool ads will show in this div