ویڈیو: کراچی میں پانی چوروں کے گرد گھیرا تنگ

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Sohail-bhai-video.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر بورڈ نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔

کراچی میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین کی ہدایات پر واٹر بورڈ حکام کی جانب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کیا۔ کارروائی کے دوران سیکڑوں فٹ پائپ بھی قبضے میں لیے گئے۔

اینٹی تھیفٹ سیل انچارج عبدالواحد شیخ کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے والے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرائے جائینگے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ شہر کے دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے۔ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پانی چوری کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

THEFT CELL

HYDRANT

Tabool ads will show in this div