مستونگ،زائرین کی بس کے قریب دھماکا،دو اہل کار شہید
ویب ڈیسک:
مستونگ : مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو ایف سی اہل کار شہید ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکا زائرین کی بس کے قریب ہوا، شہید ہونے والے ایف سی اہل کار زائرین کی بس کی حفاظت پر مامور تھے۔ ترجمان کے مطابق اہل کار مشکوک گاڑی کو چیک کر رہے تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا، جس سے دونوں اہل کار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کے مطابق زائرین کی بس کوئٹہ سے ایران جا رہی تھی۔ سماء