اقرا عزیز کا یاسر حسین کیلئے محبت بھرا پیغام

یاسر حسین آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر و میزبان یاسر حسین کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکار و میزبان یاسر حسین آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر اقرا عزیز نے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کا حسین ترین انسان قرار دیا۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر یاسر حسین کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے حسین انسان کو سالگرہ مبارک ہو، آپ جیو ہزاروں سال اور وہ سارے سال ہوں میرے ساتھ۔

یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ویڈیو کی تعریف کی گئی، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے پیاری چیز ہے۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div