ملتان:مکئی کی تیارفصل پر فنگس کا حملہ، لاکھوں روپےکانقصان

مہنگے اسپرے، کھاد اور بیج بھی فصل کو فنگس سے نہیں بچا سکے ہیں۔

ملتان میں مکئی کی تیار فصل پر فنگس کے حملے کےباعث ہزاروں ایکڑ پر کاشت  مکئ کی فصل تباہ ہونے لگی۔

ملتان میں 25 ہزار ایکڑ پر کھڑی مکئ کی تیار فصل پر فنگس کا حملہ ہوا ہے۔ مہنگے اسپرے، کھاد اور بیج بھی فصل کو فنگس سے نہیں بچا سکے ہیں۔

کاشتکاروں نے بتایا ہے کہ  6مہینے کی محنت سے تیار کی گئی فصل خراب ہوئی ہے اور اس مرتبہ نقصان ہوا ہے۔

محکمہ زراعت کی جانب سے  فنگس کے حملے سے بچاؤ کیلئے کاشت کاروں کی مناسب رہنمائی نہیں کی جاسکی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ زراعت ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نےبتایا ہےکہ یہ لشکری سنڈی کی ٹائپ ہے اورکاشتکاروں کو چاہئے کہ بتائے ہوئے اسپرے پر عمل کریں تاکہ نقصان کم ہوسکے۔

کسانوں نے محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اسپرے کھاد اور بیچ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ان کو فصل کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

corn

Tabool ads will show in this div