ٹیکنالوجی

ریئل می 9آئی اسمارٹ فون کی متوقع خصوصیات

جنوری 2022 میں متعارف کروایا جائے گا
فوٹو: گز چائنا
فوٹو: گز چائنا
Realme 9I فوٹو: گز چائنا

اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی کا ریئل می 9آئی جنوری 2022 میں متعارف کروایا جائے گا جبکہ اسمارٹ فون کی متوقع خصوصیات بھی سامنے آگئی ہیں۔

کمپنی نے ریئل می 9آئی سے قبل ریئل می9 اور 9پرو متعارف کروانا تھا تاہم لیکن چپ کی قلت کے باعث ریئل می 9آئی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد میں 9پرو پلس بھی متعارف کروایا جائے گا۔

ریئل می نے ابھی تک باضابطہ طور پر 9آئی کے متعارف کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متوقع خصوصیات

ریئل می 9آئی فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی آئی پی ایس دیا جائے گا جو ایچ ڈی پلس رزولیوشن فراہم کرے گا۔

اسکے علاوہ، اسمارٹ فون میں چپ سیٹ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 90ٹی ایس او سی دیا جائے گا۔

فون میں 8جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج بھی دی جائے گی۔

اسمارٹ فون کا مین کیمرہ 64 میگا پکسل، الٹرا وائڈ 8میگا پکسل جبکہ 2میگا پکسل کے دو سینسر بھی دیے جائیں گے۔ سیلفی کیمرہ 32میگا پکسل پر مشتمل ہوگا۔

ریئل می 9آئی میں ممکنہ طور پر 5ہزار ایم اے ایچ بیٹری 18 یا 33 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کے ساتھ مہیا کی جائے گی۔

REALME 9I

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div