بختاوراور بیٹے کی پہلی تصویرنے دل موہ لیے

تصویرمیرحاکم کےانسٹااکاؤنٹ پرشیئرکی گئی

بختاوربھٹوزرداری بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فالوورز کیلئے اس کی تصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں، لیکن اس بارماں بیٹے کی تازہ ترین تصویریقینناً آپ کے دل موہ لے گی۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد سےاکثروبیشتراس کی تصاویرشیئرکرنے والی بختاور نے پہلی باراس کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکی ہے جو سب سے پہلے میرحاکم محمود چوہدری کے لیے بنائے گئے انسٹا اکاؤنٹ پرشیئرکی گئی۔

دلکش تصویرمیں آنکھیں موندے ہوئے بختاورنے سوئے ہوئے میرحاکم کو کندھے سے لگارکھا ہے اورکیپشن میں دل والے ایموجیزکے ساتھ 'ممی' درج ہے۔

یہی تصویر بختاور اور محمود چوہدری نے اپنی انسٹااسٹوریزپربھی شیئرکی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایتیوں سمیت سیگرسوشل میڈیاصارفین نے ماں بیٹے کی یہ خوبصورت تصویرشیئرکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس سے قبل بختاوربھٹوزرداری نے بیٹےمیرحاکم کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے پرنئی تصویرشیئرکی تھی۔

میرحاکم کی پہلی تصویر3 نومبرکوشیئرکی گئی تھی جو پیدائش کے ایک ہفتے بعد 17 اکتوبرکو کھینچی گئی تھی۔

محود چوہدری اوربختاور کے بچے کی پیدائش دبئی میں قبل از وقت ہوئی تھی، 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زدہ کردیا ‘۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

MAHMOOD CHOUDHRY

MIR HAKIM

Tabool ads will show in this div