وزیراعظم کا دورہ جہلم، دھند کے باعث موٹروے بند

کرونا سے مزید 9مریض انتقال کر گئے

News-Outlook_urdu-version

پیر 29نومبر کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزیر اعظم عمران خان آج جہلم کی تحصیل سوہاوہ کا دورہ کریں گے، القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئيں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبينہ آڈیو ليک اور عدلیہ پر الزامات کا معاملے پر تحقيقاتی کميشن بنانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر۔ چيف جسٹس اسلام آباد ہائيکورٹ اطہر من اللہ آج سماعت کريں گے۔

لانڈھی بچہ جيل کے قريب صبح سويرے نجی کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی کوسٹر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ چار شديد زخميوں کو تشويش ناک حالت ميں جناح اسپتال منتقل کر ديا گيا۔

ڈرائيور کو نيند آنے سے کراچی حيدرآباد موٹر وے پر مسافر بس ٹريلر سے ٹکرا گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہوگئے۔ بس ميں سوار فيملی کوٹری سے وليمہ میں شرکت کرکے آرہی تھی۔

پنجاب اور خيبر پختونخوا کے ميدانی علاقوں ميں شديد دھند۔ لاہور سے ملتان آنے والی موٹر وے ايم تھری کو جڑانوالہ تک اور  پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹر وے کو رشکئی تک بند کر دیا گیا۔ موٹروے پوليس کے مطابق دونوں شاہراہيں مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بند کی گئیں، ديگر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو احتياط اور فوگ لائيٹس استعمال کرنے کی ہدايت۔

ملک میں کرونا سے متاثرہ مزید نو مریض انتقال کرگئے۔ چوبيس گھنٹے میں انتيس ہزار پانچ سو تيس ٹیسٹ کیے گئے، ايک سو چھيتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاريہ پانچ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کرونا کا نيا ويرينٹ اومی کرون برطانيہ، جرمن، اور اٹلی بھی پہنچ گيا۔ انگلينڈ ميں پھر عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دے ديا گيا جبکہ آسٹريليا ميں کرونا پابنديوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس ميں ڈکيتی مزاحمت پر لٹيروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس میں ماں اور بيٹا زخمی ہوگئے۔ ایک شہری نے جوابی فائرنگ کر دی، ايک ملزم زخمی حالت ميں گرفتار کر لیا گیا ديگر ملزمان موٹرسائيکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لانڈھی ميں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پوليس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعيل کہتے ہيں کہ سندھ حکومت نے عجلت میں بلدیاتی ترمیمی بل پاس کیا، ارکان کو بل کی کاپی دی گئی نا اسمبلی ميں بحث کروائی گئی اور بل منظور کروا ليا گيا۔ بل ان کے پاس آئے گا تو اسے ديکھ ليں گے۔ صوبے عليحدہ پوليس اور ادارے بنائيں گے تو وفاق کی کيا ضرورت ہے۔

صاحبزادہ سلطان ٹائٹل کا دفاع کرنے ميں ناکام۔ چھٹی تھل جيپ ريلی زين محمود چوہدری نے جيت لی۔ ايک سو نوے کلومیٹر کا ٹریک دو گھنٹے آٹھ منٹ انتاليس سیکنڈ میں مکمل کیا۔ صاحبزادہ سلطان دو گھنٹے بارہ منٹ ایک سیکنڈ میں ہدف تک پہنچے۔

Tabool ads will show in this div