چٹاگانگ ٹیسٹ:اوپنرز نےایک بارپھر قومی ٹیم کوسنبھال لیا

میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوگا
میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوگا
میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی اوپنرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان 109 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے مزید 93 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محض 286 رنز بناسکی تھی۔ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے 202 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے باالترتیب 56 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کوئی گیند باز دوسری اننگز میں وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شادمان اسلام 1، سیف حسن 18، مشفق الرحیم 16، لٹن داس 59، مہدی حسن 11، نور الحسن 15 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ نجم الحسن شنتو، کپتان مومن الحق، تیج الااسلام اور ابو جید بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 5، ساجد نے 3 جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی بلےباز یاسر علی کنکشن انجری کا شکار ہوکر ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ نورالحسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 5، ساجد نے 3 جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی بلےباز یاسر علی کنکشن انجری کا شکار ہوکر ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ نورالحسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Chittagong Test

HASSAN ALI

PakvBan

Tabool ads will show in this div