ٹیسٹ کرکٹ میں اظہرعلی کتنی بارصفر پرآؤٹ ہوئے؟

چٹاکانگ ٹیسٹ دلچسپ مرحلےمیں داخل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی صفر کے مجموعے پر آؤٹ ہونے والے کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ٹیسٹ میچز کی 156 اننگز میں 17 بار بغیر کوئی رن بنائے یعنی (ڈک) پر آؤٹ پر ہونے والے تیسرے بلےباز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن 210 اننگز میں 20 بار جبکہ سری لنکا کے مارون اتاپتو 143 اننگز میں 17 بار ڈک پر آؤٹ ہوکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف چٹاکانگ ٹیسٹ میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے جہاں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں بنگلہ دیش کی سبقت ختم کرنے کےلیے مزید 177 رنز درکار ہیں۔

بنگلہ دیش نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 330 رنز بنائے تھے۔

PakvBan

Tabool ads will show in this div