اٹھارہ سال سے زائد عمرکے تمام افرادکو عمرہ کی اجازت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اجازت دیدی
Nov 27, 2021
[caption id="attachment_2234849" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

سعودی عرب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔ عمرہ زائرین کیلئے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی۔ وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے عمرہ زائرین کے علاوہ عام شہریوں کو بھی طواف کرنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو عمرے کی اجازت دیدی، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اٹھارہ سال کی عمر سے زائد عام شہریوں کو نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ کی اجازت دیدی۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افراد کو ضابطۂ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے پہلے سے اعتمرنا ایپ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی، اور زائر کیلئے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

عکاظ اخبار کے مطابق 26 نومبر سے وہ غیرملکی زائرین جن کی عمریں 18 سال سے زیادہ ہے عمرہ ادائیگی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرسکیں گے۔

مقامی زائرین کیلئے بھی عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے، جس کے مطابق 12 سال یا اُس سے زائد عمر کے وہ شہری جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں وہ عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مسجد الحرام کو زائرین اور نمازیوں کیلئے کھولا گیا ہے، آنے والوں کیلئے ماسک کی پابندی لازمی ہے۔

HAJJ AND UMERAH

Tabool ads will show in this div