سجل علی کا جھانوی کپور سے کیا تعلق ہے؟

سجل نےسردیوی کے ساتھ بالی ووڈ میں فلم ’موم‘ سےڈیبیوکیاتھا

اداکارہ سجل علی نے بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اور انکے خاندان سے اپنے ذاتی تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور انکی بیٹی سے ملنے والے پیار اور اپنائیت کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کی فیملی سے بننے والے تعلقات بہت الگ تھے جس میں اپنا پن تھا اور ہمارے درمیان کوئی پروفیشنل بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کیونکہ کچھ لوگوں کا ملنا اور کسی کا پیار حاصل کرنا تقدیر میں لکھا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سجل علی نے سردیوی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں فلم ’موم‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی تھے۔

Jhanvi Kapoor

Sajal Aly

Tabool ads will show in this div