جائیداد کا تنازع، اداکارہ میرا نےعدالت میں جواب جمع کروادیا

فلموں کی کمائی پیسے سے ڈیفنس میں گھر خریدا، ميرا

اداکارہ میرا نے اپنے گھر کيخلاف لاہور کی سول کورٹ میں دائر دعوی کا جواب جمع کرواديا ۔

سول جج مظہر اقبال کی عدالت میں تسلیم کوثر نامی خاتون کی جانب سے دائر کيے گئے دعوی میں موقف اختیار کیا گياتھا کہ اداکارہ ارتضی رباب المعروف میرا نے دھوکا دہی سے گھر اپنے نام منتقل کروایا ہے گھر کی تمام ادائیگی عتیق الرحمان نے کی ہے وہی گھر کا اصل مالک ہے۔

خاتون نے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کے گھر کی دستاویزات کو منسوخ کرتے ہوئے اسے عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

اداکارہ ميرا کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب دعوی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہيں ڈرامے اور فلموں سے پیسہ کمایا، جن سے ڈیفنس میں گھر خریدا۔

دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ تسلیم کوثر نے جھوٹا دعویٰ دائر کیا ہے،عدالت اس دعوی کو خارج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو جواب دعوی پر بحث کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div