پی ایس ایل اجلاس:رمیز راجا کا فرنچائز مالکان پراظہار برہمی

پی ایس ایل ہمارا برانڈہے،ندیم کا رمیزراجا کوجواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ ہوگئے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز مالکان کے درمیان اجلاس کے دوران غصے میں آگئے، رمیز راجا نے کہا کہ 'پی ایس ایل ہمارا گھر ہے آپ لوگ گھس بیٹھیے ہو، آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے'۔

رمیز راجا نے فرنچائز مالکان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے گھر(پی ایس ایل) میں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں۔

اس موقع پر رمیز راجا نے ندیم عمر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ندیم عمر صاحب آپ لوگ ہمارے کرکٹ ویژن کے ساتھ نہیں چلتے، آپ اپنے لڑکے کھلاتے ہیں، آپ تو سرفراز کے ہی پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل7 کب شروع ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

آپ یہ مجھے کیسے کہ سکتے ہیں میں نے آپ لوگوں کو 40 سال میں 106 فرسٹ کلاس کرکٹرز دئیے ہیں اور 16 انٹرنیشنل کھلاڑی دئیے ہیں۔

اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چئیرمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے۔انہوں نے کہا کہ 'پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں۔آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے'۔

پی ایس ایل7:ڈرافٹنگ دسمبر کےشروع میں ہونے کاامکان

چئیرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر یعنی (12 لاکھ ڈالر) تک بڑھائی جائے۔ فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بےشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے۔

دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟، سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلایا لیکن وہ نہیں آنا چاہتے۔

PSL7

PSL Meeting

Nadeem Omar

Tabool ads will show in this div