کروناکی نئی قسم، موڈرنا کا بوسٹر شاٹ تیار کرنیکا اعلان

نئی قسم جنوبی افریقہ میں سامنے آئی ہے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
HUNGARY-HEALTH-VIRUS-VACCINATION فوٹو: اے ایف پی

امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے کرونا وائرس کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘ کے خلاف بوسٹر شاٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق موڈرنا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے وائرس کی نئی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تین طرح کی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں ایک موجودہ ویکسین کی ’’زیادہ خوراک‘‘ کا استعمال بھی شامل ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی بدلتی شکل تشویش کا باعث ہے اور ہم کئی روز سے کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا کی اس نئی قسم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر جلد سے جلد عمل درآمد کریں۔

کمپنی کے مطابق موڈرنا ویکسین میں 2020-2021 میں پہلے سے ہی ڈیلٹا اور بیٹا ویریئنٹس کے لیے بوسٹر خوراکیں شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہہ چکا ہے کہ اومی کرون، کرونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس سے دوبارہ انفیکشن کا بھی زیادہ خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی نئی قسم جنوبی افریقہ میں سامنے آئی ہے جبکہ نئی قسم کے پیش نظر امريکا، برطانيہ اور يورپی يونين نے جنوبی افريقا سميت آٹھ ممالک پر سفری پابندياں عائد کر دی ہیں۔

سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک نے بھی 7 افریقی ممالک سے فلائٹ آپریشن فی الحال ملتوی کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاض نے 7 ممالک کےلیے پروازیں معطل کی ہیں، اُن میں جنوبی افریقا، نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔

اسکے ساتھ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جنوبی افریقا میں 5 دسمبر سے شروع ہونے والا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ معطل کر دیا ہے۔

CORONA VACCINE

MODERNA

Tabool ads will show in this div