ویسٹ انڈیز کیخلاف سینئیر کھلاڑیوں کوآرام کروانےکامقصد کیا؟

فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کانہیں کپتان کا ہے

ویسٹ انڈیز کے خلاف دورہ پاکستان میں سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کے فیصلے کی اندروی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ کپتان بابراعظم کا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سینئیر کھلاڑیوں کو کھلانے کا کہا جس پر بابر اعظم نے منع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے سلیکشن کمیٹی کو کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آزمانا چاہتا ہوں، مجھے پتا ہے کب کس موقع پر کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے۔

ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان کیلئےاسکواڈ کااعلان

ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا، البتہ وہ ہوم سیریز کےلیے دستیاب تھے۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم نے شعیب ملک سے خفیہ ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں کہا تھا کہ 'شعیب بھائی آپ سینئیر کھلاڑی ہیں آپکو بڑی سیریز میں موقع دونگا'۔

ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک نے کپتان بابراعظم کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسکو قبول کرلیا۔

دوسری جانب عماد وسیم، سرفراز احمد، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آرام کروایا جانے کا امکان ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،تین اہم کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں شیڈول ہے جبکہ پہلا ٹی20 میچ 13، دوسرا 14 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی20 اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

West Indies

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div