لاہور ہائیکورٹ میں گیس بحران کےخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں گیس بحران کے خلاف درخواست دائر
Lahore-High-Court فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں گیس بحران کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سردارفرحت منظور خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کا پر امن شہری ہے اور قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردی آتے ہی گیس بحران شروع ہوگیا ہے اور شہریوں کو گیس بحران کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس بحران کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

عدالت سےاستدعا کی گئی ہے کہ گیس بحران کے حل کے لیے فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عدالت ان  ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےاور گیس بحران کا مسئلہ فوری حل کرنے کے لیے حکم دے۔

gas crisis

Tabool ads will show in this div