ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان کیلئےاسکواڈ کااعلان

کیرون پولارڈ ٹیم کی قیادت کرینگے

دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی20 اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ ،عقیل حسین، ازاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،تین اہم کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

دوسری جانب ٹی20 اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔

مشکل وقت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ پاکستان کی مدد کوآگیا

دوسری جانب پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی ہے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کو آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

PAKISTAN TOUR

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div