چٹاکانگ ٹیسٹ:دوسراروز پاکستان کےنام،بغیرکسی نقصان145 رنزبنالیے

میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط
میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط
میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 57 اوورز میں بغیر کسی نقصان 145رنز بنالیے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں مشکلات کا شکار نظرآئی، بعدازاں عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دلکش شارٹس لگائے اور دوسرے روز کے اختتام تک 57 اوورز میں 145 رنز بنائے۔

اوپنر عابد علی نے 93 جبکہ 52 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تھا، دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹے تھے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے، کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنتو نے 14 رنز بنائے۔

پہلے روز مشفق الرحیم اور لٹن داس نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں نے بنگلہ دیش کےلیے 204 رنز کی پارٹرشپ قائم کی۔ لٹن داس 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحیم نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی دیگر بلےبازوں میں تیج الاسلام 11، ابوجید 8، عبادت حسین 0 جبکہ مہدی حسن نے 38 رنز کی ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے، کوشش کرینگے ہر سیشن میں اچھا پرفارم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد آوٹ کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے جبکہ امام الحق ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

Mushfiqur Rahim

PakvBan

Liton Das

Tabool ads will show in this div