کینیڈا: اوبر سروس اب چرس بھی ڈیلیور کرے گی

فیصلے کا مقصد کاروبار کو مزید تقویت دینا ہے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں صارفین کو چرس کا آرڈر دینے کی اجازت دے رہی ہے۔

عالمی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق اوبر ایپ پر ایسے آرڈر کرنے سے اس کاروبار کو مزید تقویت ملے گی۔ کمپنی نے پیر کو کہا کہ وہ چرس بیچنے والی کمپنی ٹوکیو اسموک کے ساتھ شراکت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اوبر ایک امریکی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر  کیلیورنیا میں واقع ہے یہ کمپنی دنیا بھر میں مجموعی طور پر 600 سے زائد مختلف شہروں میں کام کرتی ہے۔ یہ کمپنی کرایہ پر کاروں کی فراہمی اور کاروباری اشیاء کی ڈیلیوری کا کاروبار کرتی ہے۔ تاہم مندرجہ بالا سہولت صرف کینیڈا کے صوبہ اونٹَاریو میں صارفین کو فراہم کی جائے گی جہاں مقامی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔

Ontario

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div