دہشتگردی کا سبب بشارالاسد کی پالیسیاں ہیں، سعودی فرمانرواں

salman-e1421976715549-680x384

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر بشارالاسد کو خطے میں جنگجو گروپوں کے احیاء کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ہی دہشتگرد تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔

سعودی شوریٰ کونسل سے خطاب کے دوران سعودی عرب کی خارجہ پالیسی سے متعلق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کا ملک عرب دنیا اوراسلامی نصب العین کے دفاع کے لیے اپنے اصولوں اور عالمی اقدار پر عمل پیرا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا بھر میں ''دہشت گردی کے خلاف جنگ'' اور استحکام کی بحالی ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھاکہ اقتصادی ترقی اورملکی سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔جولائی میں اپنی کابینہ میں ردوبدل سے  متعلق بتاتے ہوئے سعودی فرمانرواں نے کہا کہ یہ فیصلہ ترقی کے لیے کیا گیا تھا،سعودی شہریوں کی ترقی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شاہ سلمان نے شام میں جاری بجران کے بارے میں مزید کہا کہ ان کی حکومت شام کا اتحاد برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ اے پی پی

SAUDI KING

Tabool ads will show in this div