پنجابی کانسرٹ میں عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ بھی جھوم اٹھے

مشکل شیڈول میں سےوقت نکال کرتفریح

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران مشکل شیڈول سے کچھ وقت نکال کر ایک پنجابی کنسرٹ میں شرکت کی۔

عالیہ اور رنویر فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ڈائریکٹر کرن جوہر ہیں۔ سال 2019 میں زویا اختر کی ' گُلی بوائے' کے بعد یہ ان کا ایک ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے۔

گلی بوائے 2019 کی ساتویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ اگرچہ فلم میں رنویر اورعالیہ کی پرفارمنس کو سراہا گیا لیکن فلم فیئر ایوارڈز میں 13 ٹرافیزجیتنے پر یہ فلم تنازعات میں گھرگئی۔ متعدد افراد نے فلم فیئر پر دیگر فلموں کو تسلیم نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جیوری کے خلاف مہم چلائی۔

ایک وقت میں کئی پروجیکٹس میں مصروف عالیہ اوررنویرکی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں دونوں کو مقبول گلوکار اے پی ڈھلون کے مست پنجابی نمبروں پر گاتے اور جھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

عالیہ نے میرون ٹی شرٹ کے ساتھ چمڑے کی سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ اپنے منفرد ذوق لباس کی بدولت شہرت رکھنے والے رنویر بکٹ ہیٹ، ڈینم جیکٹ اور بلیک شیڈز کے ساتھ موجود تھے۔

عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی، آر آر آر اور برہمسترا کی فلم ' گنگوبائی کاٹھیاواڑی ' کی ریلیز کی منتظرہیں ۔ اگلے پراجیکٹس میں وہ فرحان اختر کی فلم 'جی لےذرا' میں پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔

رنویرکی آنے والی والی فلموں میں '83' اور 'سرکس' شامل ہیں۔

Ranveer Singh

Aalia Bhatt

Tabool ads will show in this div