شہر شہر، قریہ قریہ نبی ﷺ کی آمد کا جشن
اسلام آباد: حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرکے امن و سلامتی کے چراغ روشن کیے ۔آج سرور کونین رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشیاں ملک بھرمیں خوشیاں بھرپورجوش و جذبے سے منائی جارہی ہیں۔ عاشقان مصطفٰی نے ملک بھر میں محافل اور جلوسوں کا اہتمام کیا ہے۔ گلی گلی درود وسلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ آج اس بڑے دن کا آغاز لاہور،پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
شہر شہر سے برآمد ہونے والے جلوس کے شرکا اپنے اپنے انداز سے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
خشکی سے پانی تک غلامان مصطفٰی کی عقیدت کے لاجواب رنگ دیکھنے میں آ رہے ہیں، فیصل آباد میں63 من وزنی کیک تیار کیا گیا ہے جوعاشقان رسول میں تقسیم کیا جائے گا۔سکھر میں کشتی ریلی اور لاہور میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا ۔
کراچی میں بھی مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو کر نشتر پارک پر اختتام پزیرہو گا۔
ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کیلئے سخت سیکیورٹی انتطامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
جلوسوں کے روٹ پر ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوذل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں گی۔ سماء