کراچی:آباد کے تحت چلنے والے تعمیراتی منصوبےاحتجاجاً بند کرنیکا اعلان

لوگ اپنے گھروں کو لیکر بے یقینی کا شکار ہیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے ‏کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ کراچی میں تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام ‏روک رہے ہیں، تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بلڈنگز کو غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے۔ اس لیے ہم احتجاجاً تمام پراجیکٹس بند کرنے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہر آدمی خوفزدہ ہے کہ کیا ہماری بلڈنگیں ٹوٹ جائیں گی۔ لوگ اپنے گھروں کو لیکر بے یقینی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ کس ادارے سے اجازت لیں۔ جس کے بعد کوئی ادارہ اس کے خلاف نہ ہو۔ ہمیں اپنے انوسٹرز کو مطمئن کرنا پڑے گا، تاکہ عام آدمی کا اعتماد بحال ہو۔ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں۔ ہم نے تمام پراجیکٹس روک دیئے ہیں۔

محسن شیخانی کے مطابق جن عمارتوں کے اجازت نامے میں کوئی غلطی ہے تو چیک کرنا حکومت کا کام ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت احتجاج پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے۔

حسن شیخانی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد شدید متاثر ہوچکا ہے مکمل ریگولرائز عمارتوں کو گرایا جارہا ‏ہے بلڈنگز میں رہنے والے لوگ خوف زدہ ہیں ادارے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق تحریری ‏حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں نسلہ ٹاور فوری مسمار کرکے ملبہ صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے تاحال عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا، فوری عملدرآمد نہ ہوا تو ‏کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تجوری ہائٹس اسٹرکچر کو فوری مسمار کرکے آج 26 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کا ‏حکم دیا گیا ہے۔

HOUSING SCHEME

ABAD

NASLA TOWER

EMAR

Tabool ads will show in this div