پیٹرول ڈیلرز ہڑتال:مطالبات پرفیصلہ کب ہوگا حماد اظہر نے بتادیا

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو 

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا منافع مارجن ناکافی ہے اور یہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن سے مذاکرات چل رہے ہیں اور اس حوالے سے ای سی سی میں سمری بھی پیش کرچکا ہوں اور اگلے اجلاس میں کوئی اچھا فیصلہ ہوجائے گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 50 فیصد پیٹرول پمپس پی ایس او کے ہیں جو کھلے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنز نے آج جمعرات 25 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے  پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل، شیل پاکستان، ٹوٹل پارکو، ہیسکول اور گو پیٹرولیم کی جانب سے کہا گیا کہ ہڑتال کے دوران تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال پر اوگرا نے پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ ساتھ ہی مانیٹرنگ کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے کم منافع مارجن کے باعث 25 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جمعرات25 نومبر کی صبح 6 بجے سے صرف ایمبولینسوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد پیٹرول کی قلت کے خوف سے گاڑیوں میں پیٹرول بھروانے بدھ کی شام سے ہی پمپس پہنچنا شروع ہوگئی۔

پیٹرول پمپز مالکان کا کہنا ہے کہ منگل سے پمپس پر بڑی تعداد میں لوگ پیٹرول خریدنے آرہے ہیں، کیونکہ جمعرات کی صبح 6 بجے سے عوام کو پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔

Hamad Azhar

Petrol dealers strike

Tabool ads will show in this div