ویڈیو: ایمبولینسوں میں بھی پیٹرول ختم، دھکا لگانا پڑا

پیٹرول کی قلت سے مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی
Nov 25, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/CHIPPA-AMBULANCE-NO-PETROL-25-11.mp4"][/video]

ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینسوں میں پیٹرول نہ ہونے سے مریضوں کی جان بھی خطرے میں پڑگئی۔ دونوں سماجی فلاحی اداروں کے مطابق 50 فیصد سے زائد گاڑیاں پیٹرول نہ ہونے کے باعث کھڑی ہوگئیں۔

سماجی کارکن رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ ایمبولینسوں میں فیول کل رات سے ختم ہونا شروع ہوگیا تھا، صبح پیٹرول بھروانے بھیجا تو پمپس بند تھے، 500 میں سے 300 گاڑیاں بند ہوگئیں، کئی گاڑیاں راستوں میں بند پڑی ہیں، حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ برائے مہربانی مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔ ویڈیو دیکھیں۔

PETROL SHORTAGE

Tabool ads will show in this div