نوازشریف صرف اپنی بیٹی کوپاکستان سے نکالناچاہتے ہیں،اعتزاز

وہ خود کبھی پاکستان نہیں آئیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما بیرسٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں اور وہ خود کبھی پاکستان نہیں آئیں گے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعتزازاحسن نے بتایا کہ شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کا اُن سے یہی مطالبہ ہے کہ پہلے نواز شریف کو واپس لائیں۔

اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پاکستان سے 40 گنا زیادہ نواز شریف کی دولت باہر ہے اور نوازشریف  صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی پیپلز پارٹی اب واحد آپشن ہے۔ بلاول کے سوا کسی سے ہاتھ ملانا اسٹیبلشمنٹ کو وارا نہیں ہوگا۔ موجودہ حالات پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پٹڑی سے بالکل اترگئی ہے اور موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے۔3 سال میں شدت پسند عناصر کو چھوٹ دے دی گئی۔

اپنےسیاسی کیرئیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میری جماعت اور میرا خاندان ہے،اپنی جماعت میں وقتاً فوقتاً رائے دیتا رہتا ہوں۔

AITEZAZ AHSAN

Tabool ads will show in this div