جعلی آڈیوجیسےہتھکنڈے ماضی میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں،ثاقب نثار

پاکستان مسلم لیگ نون نے جعلی آڈیو جاری کی
Nov 25, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Saqib-nisar-meet-bc.mp4"][/video]

رپورٹر:نعیم حنیف ( بیورو چیف لاہور)

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جعلی آڈیو جاری کرنے جیسے ہتھکنڈے ماضی میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماء لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے جعلی آڈیو جاری کی اور پھر خفت مٹانے کےلیے  نیوز کانفرنس کی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ ایسے ہی حربے استعمال کرتے رہے ہیں۔

ثاقب نثار نے کہا کہ سماء نے جس محنت سے اس معاملے پر رپورٹنگ کی ہے اس پر شکر گزار ہوں،آڈیو میں کوئی حقیقت نہیں اور میرا منصب ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ کل بھی آزاد تھی اور عدلیہ آج بھی آزاد ہے۔ جعلی آڈیو عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے اور مسلم لیگ نون ایسے ہتھکنڈوں سے اپنے کیسز میں ریلیف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

جسٹس(ر)ثاقب نثارکی آڈیوکس طرح ایڈٹ ہوئی، سماء نے پتہ لگالیا

سماء بیورو چیف نے بتایا کہ ملاقات میں سابق چیف جسٹس پرسکون اور مطمیئن نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا ہے۔

مریم نواز نےلیک آڈیو کوثاقب نثارکے خلاف چارج شیٹ قرار دیدیا

بدھ کو مریم نواز نےلیک آڈیوکوثاقب نثار کےخلاف چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے پوری تقریر سامنے لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بتایا جائے کہ سزا دینے والے جملے ثاقب نثار کی کس تقریر کے ہیں؟ انھوں نے بتایا کہ ن لیگ کی وکلا ٹیم اس تقریر کو دیکھ رہی ہے۔

ثاقب نثار والی آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی،اعتزازاحسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نےدعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ہے اور یہ ایک چال تھی جس کوایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے اور سماء ٹی وی مبارکباد کا مستحق ہے۔

Saqib Nisar

Tabool ads will show in this div