آرمی چیف کیانی 28سے30اکتوبر تک چین کا دورہ کرینگے،ترجمان

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 28 سے30 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر جا ری کیا گیا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اٹھائیس سے تیس اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کرینگے۔ اس دورے کے دوران آرمی چیف چینی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین دو طرفہ عسکری تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سماء

کا

چیف

آرمی

eat

Tabool ads will show in this div