پاک ویسٹ انڈیز سیریز،تین اہم کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ نہیں ہونگے

حسن علی کو آرام کروانے کا فیصلہ

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی ہے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کو آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین 3 ٹی20 انٹرنیشنل اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 دستمبر سے ہوگا۔

حال ہی میں محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

شعیب ملک بیٹےکی بیماری کےباعث تیسراٹی20 نہیں کھیلیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ ٹی10 لیگ میں شرکت کرینگے جس کے لیے انہوں نے پی سی بی سے این او سی لےلیا ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈرشعیب ملک بیٹے کی بیماری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چھوڑ کر ڈھاکہ سے دبئی واپس روانہ ہوگئے تھے اور اس بات کا قوی امکان ہے وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز بھی نہ کھیل سکیں۔

ٹوئٹر پرحسن علی کی تعریفیں،ایک ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شعیب ملک نے اپنےفیصلے سے متعلق کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں آرام کروایا جائے گا۔

PakvWI

HASSAN ALI

Tabool ads will show in this div