کراچی کی ابا بریانی کے نام کے پیچھے خفیہ کہانی

یہ شاپ کورنگی نمبر4 کالو چوک کے قریب واقع ہے
Nov 23, 2021

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/n3OCrh--0Vw"]

کراچی میں کھانے کے زیادہ تر مقامات اپنے ذائقے یا مختلف اقسام کے پکوانوں کیلئے مشہور ہیں۔ کورنگی میں واقع ابا بریانی اپنے نام کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ شہر بھر میں گاہکوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت کم وقت میں ہزاروں گاہگ بنائے ہیں، ہماری کامیابی کا راز وہ اجزاء ہیں جو ہم استعمال کرتے ہیں۔

اس دکان کی بیف بریانی سب سے زیادہ مقبول ہے، ہر ویک اینڈ پر ہزاروں لوگ بریانی کھانے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اس نام کے پیچھے کیا کہانی ہے، آئیے جانتے ہیں۔

ABBA BIRYANI