ثانیہ مرزا کی تصویر میں چھپا راز دیکھیں

تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک جگہ پوز بنا کر بیٹھی ہوئی ہے تاہم ان کا نچلا دھڑ نظر نہیں آرہا جب کہ ساتھ ہی ایک طرف نقلی ٹانگیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ دراصل مجسمےکا نچلا دھڑ ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سوچا کہ اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دے دوں۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین ردعمل دے رہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div