مشیرخزانہ کا اگلے ہفتے تک منی بحٹ لانے کا اعلان

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدہ پہلے سے مختلف ہے، گزشتہ معاہدہ میں ایسی شرائط پر دستخط کئے گئے تھے جو میرے خیال سے زیادہ سخت تھیں۔ انہوں نے آئندہ ہفتے تک منی بجٹ لانے کا بھی اعلان کردیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے، چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ لوگ اراضی رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے اسلئے اب لوگوں کےاثاثوں کاجائزہ لےکر ٹیکس لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر ہمیں شک نہیں کہ آپ ہدف سے زیادہ کلیکٹ کریں گے مگر ہم پالیسی کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17 فیصد کردیں، ٹيکس نيٹ کو بڑھانے کيلئے اقدامات کررہے ہيں، جس سے ٹيکس کلیکشن ميں اضافہ ہوگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا انکم ٹیکس 32 فیصد تک بڑھ گیا ہے، لوگ اراضی تو رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے ایکسچیج ریٹ میں استحکام لانا بہت ضروری ہے۔ جب ڈالرکاریٹ 152 پرتھاہمیں اس وقت ڈالرخرید لینے چاہئےتھے۔ مہنگائی کونیچےلانے تک ایکسچینج ریٹ میں استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 ارب ارب کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ویکیسن بھی شامل ہےجوفنڈڈ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کوکم کرنا ہوگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ بجلی کی قیمت 4روپےبڑھادی جائے تاہم بجلی کی قیمت میں ایک روپے68 پیسےاضافہ کررہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کوبتا دیا ہےکہ گورنرکی تعیناتی کابینہ کرےگی۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی ميں قيمت کم ہونے پر پيٹرول ليوی بڑھائيں گے جبکہ لگژری آئٹم پراضافی ڈيوٹی عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہيں۔

IMF loan

SHAUKAT TARIN

Tabool ads will show in this div