بلوچستان: قومی شاہراہوں پر اضافی سیکیورٹی چیک پوسٹوں کاخاتمہ شروع

این50 ژوب، کوئٹہ کے درمیان 28چیک پوسٹیں کم کرکے 3کردیں
[caption id="attachment_2314369" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر قائم سیکیورٹی فورسز کی اضافی چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر قائم اضافی سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا۔ پہلے مرحلے میں قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 اضافی چیک پوسٹوں کو کم کرکے 3 کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، ساتھ ہی کوئٹہ، صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div