سابق افغان خفیہ ایجنٹس بھارت میں پریشانی کا شکار
گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں امریکی سفارتخانے کے سامنے درجنوں افراد نے احتجاج کیا جن کا تعلق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس یا افغان اسپیشل فورسز سے تھا۔
افغان صحافیوں کے مطابق ان لوگوں کی اکثریت سقوط کابل سے قبل آرمی اور انٹیلی جنس ٹریننگ کے لیے بھارت میں موجود تھی تاہم اشرف غنی حکومت کے خاتمہ کے بعد یہ اہلکار وہاں پھنس گئے۔
امریکی سفارتخانے کے باہر موجود اہلکاروں کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت ان کی مدد کرے کیوں کہ وہ نہ تو افغانستان واپس جاسکتے ہیں اور نہ ہی بھارت میں ان کی کوئی مستقبل ہے۔
#AFG Former members of ANDSF, NDS, Afghan special forces and intelligence feel abandoned in New Delhi, India. Most were in hospitals for treatment or had come for training courses when the Afghan government collapsed. They appealed for help in front of the US Embaasy in Delhi. pic.twitter.com/Wq3QvIxLs9
— BILAL SARWARY (@bsarwary) November 22, 2021
شرکاء نے دعویٰ کیا کہ ان کے کچھ ساتھیوں کو افغانستان واپس جانے کے بعد قتل کردیا گیا ہے لہذا ہم ملک واپس نہیں جانا چاہتے اس لیے امریکی حکام ہمیں کسی محفوظ ملک منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے۔