کراچی: سستے داموں ڈالر خریدناعراق سےآئے تاجرکو مہنگا پڑگیا

پارٹی چکمہ دے گئی

 

کبھی کبھار ڈالر یا کوئی بھی غیر ملکی کرنسی مارکیٹ سے خاصے سستے داموں لینا گلے پڑجاتا ہے اور ایسی لین دین کرنے والے کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی کچھ کراچی ميں عراق سے آئے ایک تاجر کے ساتھ ہوا جنہوں نے ڈالر سستے داموں لینے کی ایک ڈیل کی لیکن انہیں فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوگیا اور وہ بھی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ 50 لاکھ روپے کا۔

ہوا کچھ یوں کہ ڈالر بیچنے والے جعلسازوں نے تاجر کو نوٹ تو اصلی دکھائے لیکن جب ڈیلوری کی تو وہ نقلی نکلے اور ظاہر ہے اس کے بعد وہ گروہ منظر عام سے غائب بھی ہوگیا۔

تاجر نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی جس پر دھوکے بازی سمیت دیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بہرحال تاجر کی قسمت کچھ بہتر نکلی کہ پولیس نے کارروائی بھی کی اور گلشن حديد کے علاقے سے 2 ملزم گرفتار بھی کرلیے تاہم ایک خاتون سمیت 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مزید تفتیش فی الحال جاری ہے۔

dollar deal

Tabool ads will show in this div