نواز شریف کوعلاج کی غرض سےجانےدینے پرپچھتاوا ہے،یاسمین راشد

انکا ملک واپس آنےکاکوئی ارادہ نہیں
Nov 23, 2021

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 'نواز شریف کو علاج کی غرض سے باہر جانے دینے کے فیصلے پر شدید پچھتاوا ہے'۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کو مسلسل فون کرتی رہيں مگر مياں صاحب کا ملک واپس آنے کا کوئی ارادہ ہی نہيں ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے انکا اتنا اچھا علاج کیا کہ وہ ٹریول کرکے لندن چلے گئے، افسوس ہے سابق وزیراعظم نے جاتے جاتے جو وعدے کيے وہ پورےنہ ہوئے۔ نواز شريف کہتے تھے علاج کے بعد واپس آجاؤں گا، خودکو ليڈر کہتے ہيں اور موقع ملنے پر دوڑ جاتے ہيں۔ ویڈیو دیکھیں۔

yasmeen rashid

Tabool ads will show in this div