شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری

کارروائیاں سپریم کورٹ کے حکم پر جاری

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کےلیے مخلتف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینیر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے دو اضلاع شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جس میں غیر قانونی پتھاروں، ہوٹلز کے چبوترے، سیڑھیوں، دیواریں، سن شیڈ اور مختلف قسم کے کھانے پینے کے بنائے گئے اسٹال مسمار کئے جا رہے ہیں۔

تجاوزات میں شامل کیبن، ہوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے اور دیگر تجاوزات بھی ضبط کی گئی ہیں۔

بشیر صدیقی نے بتایا کہ ضلع شرقی میں پی ای ایس ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے، اسی طرح ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد صائم ویو اپارٹمنٹ کے سروس روڈ پر لگے تجاوزات بھی ہٹائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینیر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کر رہے ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ہمراہ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس، رینجرز اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود رہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری کیا جارہا ہے۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div