میری کارکردگی دورہ بنگلہ دیش میں اچھی نہیں تھی،بابرکااعتراف

سال میں سب سےزیادہ میچز جیتنےکی خوشی ہے،کپتان
فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ان کی کارکردگی توقعات کے بلکل برعکس رہی، جس پر مایوسی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے تماشائیوں نے بھرپور سپورٹ کیا، اس سے قبل کرونا کے دنوں میں ہم نے اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو بہت مِس کیا تھا۔

بابراعظم نے کہا کہ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ جیت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

کیا بابراعظم سرفراز کا ریکارڈ توڑ پائیں گے

قومی ٹیم کے کپتان نے اعتراف کیا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ ختم کرنے کی عادت آرہی ہے جو ہمیں جیت کی راہ پر گامزن کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں صرف اپنی ٹیم کو صرف ان کا رول بتاتا ہوں، کرکٹ ایک کھیل ہے، جہاں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں۔

T20 matches

PakvBan

Tabool ads will show in this div